مختلف علاقوں میں شدید دھند کے ڈیرے،موٹرویز بند 

Jan 13, 2026 | 09:00:AM
مختلف علاقوں میں شدید دھند کے ڈیرے،موٹرویز بند 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )لاہور سمیت پنجاب کےکئی میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور سے اسلام آباد تک، موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے جڑانوالا تک، موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو کالاشاہ کاکو سے سمبڑیال،موٹروے ایم14 عیسیٰ خیل سے دریائے سندھ تک ٹریفک کیلئے مکمل بند ہے۔

 ان کے علاوہ لاہور کے ایسٹرن بائی پاس کو بھی دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔