مہوش حیات فلم ’دغا باز دل’ میں جلوہ گرہونے کو تیار

Jan 13, 2024 | 08:54:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات اس عید الفطر پر نئی فلم  ’دغا باز دل’ میں اپنے جلوہ بکھیرنے کو تیار ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات اس عید الفطر پر نئی فلم  ’دغا باز دل’ میں اپنے جلوہ بکھیرنے کو تیار ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے منفرد ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر اور ہدایتکار وجاہت رؤف، اداکار علی رحمٰن اور مومن ثاقب کے ہمراہ کسی خاص موضوع پر تبصرہ کرتے سنا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں علی رحمٰن میز پر رکھی فلم کی اسکرپٹ سے اپنا ڈائیلاگ پڑھتے ہیں اور اُن کے بعد مومن ثاقب اپنے مزاحیہ انداز میں ایک ڈائیلاگ بولتے سنائی دیے کہ ’سنائی دے رہا ہے مجھے بہرانہیں ہوں میں ’ جس پر علی رحمٰن کہتے ہیں کہ یہ میرا ڈائیلاگ تھا۔

علی رحمٰن اور ثاقب کی اپنی نوک جھوک جاری تھی کہ وجاہت رؤف کہتے ہیں کہ لائن ہیروئن کی ہے، یہ سنتے ہی مومن ثاقب اور علی رحمان سوال کرتے ہیں کہ آخر فلم کی ہیروئن کون ہے؟ اس سوال کے بعد ویڈیو میں مہوش حیات منظرِ عام پر آتی ہیں۔

دلچسپ ویڈیو کے کیپشن میں شازیہ وجاہت نے اپنےصارفین کو بڑی خبر سے آگاہ کیا  کہ،’وجاہت رؤف کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ‘دغا باز دل’ 2024 میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی’۔

مزہد پڑھیں: کیفی خلیل کا گانا ’جرمانہ’ کی سوشل میڈیا پر دھوم 

واضح رہے کہ اس فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے، فلم کی ہیروئن مہوش حیات ہوں گی جبکہ اُن کے ساتھ فلم میں اداکار رحمٰن علی اور مومن ثاقب بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔’

اس خبر نے جیسے ہی سوشل میڈیا کا رخ کیا فلم بینوں میں ِخوشی کی لہر دوڑ گئی۔اور ساتھ ہی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم کی تیاری کے حوالے سے ملے جلے تبصرے شروع ہوگئے۔