انڈے نہیں اب چوزے ملیں گے، راشن کارڈپر خصوصی رعایت

Jan 13, 2023 | 21:02:PM
انڈے, چوزے ,ملیں گے، راشن کارڈ, خصوصی, رعایت, مصر
کیپشن: انڈااور چوزہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اب سے ہر شہری کو پالنے کیلئے 50، 50 چوزے دینے کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں پولٹری کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہو چکا  جس کی وجہ سے تجویز پیش کی جارہی ہے کہ ہر مصری شہری کو راشن کارڈ پر خصوصی رعایت دی جائےگی کہ ہر شخص کو50 چوزے دیئے جائیں یہ تجویز مصر کے پولٹری چیمبر آف کامرس دمیاط کے مشیر تامر اباظہ کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

اس تجویز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیںبادلوں کی انٹری،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

تامر اباظہ کی پیش کردہ تجویز پر مصری پارلیمنٹ کی رکن ایفلین متی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ پر شہریوں کو چوزے دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ اکثر افراد ایسے گھروں میں رہتے ہیں جہاں چوزوں کی پرورش کیلئے جگہ نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی چوزے پالنے کیلئے خاص فیڈ اور دانہ درکار ہوتا ہے اور ان کے شیڈز کی صفائی کی بھی ضرورت ہوتی ہے، یہ ایسی چیزیں ہیں جن کا انتظام رہائشی مکانات میں ممکن نہیں ہے۔

 ایفلین متی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو راشن کارڈ پر 50، 50 چوزے دینے کے بجائے زمین کے ایسے کشادہ ٹکڑے فراہم کرے جہاں وہ پولٹری فارمز بنا کر مارکیٹ میں مسابقت کی فضا قائم کریں تاکہ پولٹری کی قیمتوں میں کمی آسکے۔

خیال رہے کہ تامر اباظہ کی اس تجویز پر سوشل میڈیا صارفین کےمختلف ردعمل سامنے آئے ہیں، جن میں کچھ افراد نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ بعض صارفین نے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو شخص 50 چوزے پال سکتا ہے وہ تو راشن کارڈ کا مستحق ہی نہیں ہے۔