بادلوں کی انٹری،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Jan 13, 2023 | 19:52:PM
بادلوں, انٹری،محکمہ موسمیات ,پیشگوئی
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیا۔

زیارت میں درجہ حرارت منفی چودہ، کوئٹہ میں منفی 10 ہوگیا، آزاد کشمیر میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں،نیلم میں تین روزسے برفباری کا سلسلہ جاری،گریزویلی، سرگن، شونٹھرویلی میں 6 فٹ سے زائدبرفباری ریکارڈ کی گئی۔

شاردہ سے تائوبٹ تک شاہراہ نیلم ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندہوگئی، بالائی علاقوں کے ایک لاکھ سے زائد شہری گھروں میں محصور ہو گئے،قلات شہر اور گردونواح میں خون جمادینے والی سردی میں اضافہ ہوگیا،پارہ نقطہ انجماد سے نیچے چلاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 11ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی تحلیل کا معاملہ،دو بڑوں کی اہم ملاقات،بڑی خبر سامنے آ گئی

 خون جمانے والی سردی نےلاہور کے باسیوں کو ٹھٹھرنے پرمجبور کر دیا ، ابر کرم برسنے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق  درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا بارش کے برسنے سے فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ دھند میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی جائے گی.

 لاہورمیں شدید دھند میں کمی ،حد نگاہ میں بہتری ریکارڈ ,بادلوں کا شہر پر بسیرا ہونے سے سردی میں اضافہ ہو گیا، ماہرین نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 فیصد بارش برسںنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

 کم سے کم درجہ حرارت4زیادہ سےزیادہ 16ڈگری ریکارڈ کیا گیا آلودگی کے اعتبار سے لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 202ریکارڈ کی گئی یوایس قونصلیٹ 420, ،فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح302ریکارڈ کیا گیا ۔کوٹلکھپت 260, فیز 5 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 245ریکارڈ کی گئی ہے۔