وزیراعلیٰ کی سمری پر وہی ہو گا جو آئین وقانون کہتا ہے، خواجہ آصف

Jan 13, 2023 | 19:35:PM
وزیر دفاع خواجہ، وزیراعلیٰ کی سمری، آئین و قانون،
کیپشن: خواجہ آصف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی سمری پر وہی ہو گا جو آئین وقانون کہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف نے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل و سیاسی امور پر مشاورت ہوئی۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی سمری پر وہی ہو گا جو آئین وقانون کہتا ہے،وزیراعظم کی مشاورت ابھی جاری ہے، انہوں نے کہاکہ ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، آخر میں جو عمران خان کے ساتھ ہونا ہے پھر پتہ لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ