اسامہ ستی تحقیقات، والدین کا مطمئن ہونا ضروری ہے، شیخ رشید

Jan 13, 2021 | 13:19:PM
 اسامہ ستی تحقیقات، والدین کا مطمئن ہونا ضروری ہے، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے داخلہ اُمور شیخ رشید احمد کا اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے 22 سالہ لڑکے اُسامہ ستی کی تحقیقات سے متعلق کہنا ہے کہ تحقیقات سے اُسامہ ستی کے والدین کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید احمد کی جانب سے اسامہ ستی کے والد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔وزیرداخلہ کا اُسامہ ستی کے والد سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ  اسامہ کا واقعہ بہت بڑا ہے۔قابل مذمت ہے۔ تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو دیکھ لیں انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کو آگے بجھوایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورکابینہ کا فیصلہ ہے کہ ستی کے والد جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت پوری مدد کرے گی۔ اگر ہائیکورٹ کے جج سے انکوائری کرواناہے آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔

 شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اطلاع دیں تو وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت قانون کو خط لکھوں گا۔  آزادانہ اور مکمل تحقیقات کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔ اولین ترجیح ہے کہ آپ اور آپ کا خاندان مطمئن ہو۔