پی این ایس خیبر کا ترکیہ کے اکساز نیول بیس کا وزٹ، مشترکہ بحری مشق میں شرکت

Feb 13, 2026 | 23:52:PM
 پی این ایس خیبر کا ترکیہ کے اکساز نیول بیس کا وزٹ، مشترکہ بحری مشق میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاک بحریہ کے جہاز خیبر  نے  ترک نیول بیس اکساز کا دورہ اور دو طرفہ مشق  ترگتریز (TURGUTREIS-XIII) میں شرکت کی۔

پاکستان نیوی کے حکام نے بتایا کہ پاک بحریہ کے حال ہی میں کمشن ہونے والے جدید ترین جہاز خیبر نے ترکیہ سے پاکستان کے اپنے پہلے سفر کے دوران ترکیہ کے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا اور ترک بحریہ کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق ترگیٹریز TURGUTREIS- XIII اور مشترکہ گشت میں شرکت کی۔ 

اکساز میں قیام کے دوران، پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفسر نے ترک سدرن سی ایریا کمانڈر، وائس ایڈمرل رافت اوکتار 
‏ (Vice Admiral Rafet Oktar) 
سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ بحری تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے علاقائی استحکام کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں، سدرن سی ایریا کمانڈر وائس ایڈمرل رافت اوکتار اور کمانڈر اکساز نیول بیس ریئر ایڈمرل حمدی ابانوز (Rear Admiral Hamdi Abanoz)     نے دیگر ترک بحریہ کے افسران کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  عثمان طارق کا خوف؛ بھارتی بیٹر اس کی بال کھیلنے سے انکار کریں گے تو کیا ہوگا؟ ایکسپرٹ کا جواب آگیا

بندرگاہ کے دورے کے بعد، پی این ایس خیبر نے ترک بحریہ کے جہاز  (TCG HEYBELIADA) اور SH-70 ہیلی کاپٹر کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق ترگیٹریز TURGUTREIS- XIII میں شرکت کی۔ اس مشق میں مختلف نوعیت کے بحری آپریشنز کی مشق کی گئی جس کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ مشق کے اختتام پر پی این ایس خیبر اور ترک بحریہ کے جہاز نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ گشت (CORPAT) بھی کیا۔

دو طرفہ مشقوں کا کامیاب انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔