عمران خان اپنی جماعت میں ڈسپلن کے فقدان کے خود ذمہ دار ہیں؛ رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی جماعت میں ڈسپلن کے فقدان کے خود ذمہ دار ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن کے رابطے نہ ہونے کا کوئی تصور نہیں ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بارہا رابطوں کی پیشکش کر چکے ہیں جسے پاکستان تحریک انصاف نے مسترد کیا۔ ان کے مطابق سیاسی طور پر پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی مسائل پر بات ہونی چاہیے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آئی بی اوز کی شکل میں فوری پالیسی تیار کی ہے جبکہ دوست ممالک کے ساتھ مل کر بھی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔
انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یا تو وہ دہشت گردی چھوڑ دیں گے بصورت دیگر انہیں ختم کر دیا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کوئی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ وہاں صرف دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور سیاست کو جوڑنا دہشت گردی کی حمایت کے مترادف ہے۔
انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ یکسو ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : معدنیات سے مالامال خیبرپختونخوا کے لیے جو کر سکے کریں گے؛حافظ نعیم الرحمان