نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پرنیپرا میں نظر ثانی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرنیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پرنیپرا میں نظر ثانی درخواست دائر کردی گئی۔ پہلے سے موجود سولرصارفین کیلئے نیٹ بلنگ واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیٹ سولر میٹرنگ ریگولیشنز سے متعلق نظر ثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی،حکومت نے موجودہ سولر صارفین کو مکمل تحفط فراہم کرنے درخواست کی ہے۔موجودہ سولر صارفین کیلئے پرانے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ موجودہ سولر صارفین کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ موجودہ سولر صارفین کیلئے یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولہ برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔موجودہ سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ کو واپس لیا جائے، صرف نئے سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ کا نظام لایا جائے۔
ذرائع نیپرا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست مل گئی، اتھارٹی سے درخواست منظور ہونے کے بعد سماعت کا فیصلہ ہو سکے گا ،سماعت سے قبل عوامی سماعت کی تاریخ کا اشتہار دینا ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بڑا شہر تباہی سے بچ گیا