اسلام آباد میں سپشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس(SWAT) کا پہلا دستہ پاس آوٹ 

اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس کے پہلا دستے میں 25 خواتین اور 20 مسیحی جوان شامل تھے

Feb 13, 2026 | 19:12:PM
اسلام آباد میں سپشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس(SWAT) کا پہلا دستہ پاس آوٹ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)اسلام آباد میں اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس (SWAT) کا پہلا دستہ پاس آؤٹ ہوگیا,پاس آؤٹ ہونے والے پہلے دستے میں 25 خواتین اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے 20 جوان بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد پولیس لائنز میں انسداد دہشت گردی کے لئے خصوصی فورس (SWAT) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی,وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے ،انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

 آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی،اعلیٰ پولیس حکام اور پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز و اقارب نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو سلامی پیش کی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کی عملی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں : شہزاد اکبر اور عادل راجہ پر حملوں کاکیس، عدالت نے ملزمان کی شناخت کی تصدیق کر دی