شہزاد اکبر اور عادل راجہ پر حملوں کاکیس، عدالت نے ملزمان کی شناخت کی تصدیق کر دی 

Feb 13, 2026 | 18:37:PM
شہزاد اکبر اور عادل راجہ پر حملوں کاکیس، عدالت نے ملزمان کی شناخت کی تصدیق کر دی 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک)شہزاد اکبر اور عادل راجہ پر حملوں کے کیس کی سنٹرل کرمنل کورٹ میں سماعت ، عدالت نے ملزمان کی شناخت کی تصدیق کر دی ،ملزمان آصف افسر، مارک ریگن، لیئیم میگاری، لوئیس ریگن، کارل بلیک برن، کلارک میکالی، ڈونیٹو بریمر پر پیش ہوئے، عدالت نے نام اور تاریخ پیدائش پوچھ کر شناخت کی تصدیق کر دی۔

ملزمان 23 جنوری، 25جنوری اور5 فروری کو مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوئے تھے،مقدمے کی کیس مینجمنٹ ہیئرنگ 17 جولائی کو سنٹرل کرمنل کورٹ میں ہو گی، ٹرائل6 اپریل 2027 کو برمنگھم کراؤن کورٹ میں شروع ہو گا ۔

ٹرائل چھ سے آٹھ ہفتے کا ہو گا ، کیس میں مزید افراد بھی گرفتار ہو سکتے ہیں، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی لگائی جا سکتی ہیں، مقدمے کا دوسرا ٹرائل 16 جون 2027 کو برمنگھم کراؤن کورٹ ہو گا،جج نے ملزمان کو وارننگ دی کہ وکلا کے ساتھ تعاون کریں۔

وکلاء آپ کے ساتھ مل کر کیس تیار کریں گے ، ڈیفنس اسٹیٹمنٹ دیں جو کہ قانونی ضرورت ہے ،اگر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو غیر موجودگی میں سماعت ہو گی، آپ جیل میں ہوں یا باہر، عدالت پیش ہونا ہو گا یا ویڈیو لنک پر سماعت میں حاضری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ