آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان 

Feb 13, 2026 | 11:48:AM
آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026ء بروز جمعرات سے ہوگا۔

گرینڈ مفتی آسٹریلیا ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ رمضان میں دنیا بھر خصوصاً غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سینئر سیاستدان انتقال کر گئے،ملکی فضا سوگوار

علاوہ ازیں عمان میں یکم رمضان المبارک 2026ء 19 فروری کو ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی تاریخ کا اعلان کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔