حکومت نےعمران خان کے علاج کےحوالے سے علیمہ خان کے مطالبہ پر رضا مندی ظاہرکردی

Feb 13, 2026 | 00:01:AM
حکومت نےعمران خان کے علاج کےحوالے سے علیمہ خان کے مطالبہ پر رضا مندی ظاہرکردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان  کے علاج کے حوالے سے علیمہ خان کے مطالبہ پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ 

 ذرائع کے مطابق  بانی چیئرمین اور علیمہ خان کی جانب سے دئیے گئے نجی ادارے کے ماہر چشم کے نام پر حکومت نے اتفاق کرلیا،بانی چیئرمین کو نجی و فلاحی ادارہ برائے امراضِ چشم شفٹ کئے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ادارے کو بھی بانی چیئرمین کی ممکنہ منتقلی بارے آگاہ کر دیا گیا، ادارے کے ماہر امراض چشم کو بھی علاج کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ،نجی ادارے کو بانی چیئرمین وسابق وزیراعظم کی آمد کےپیش نظر ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا فیصلہ