کیارا  اور سدھارتھ کے ممبئی میں شاندار استقبالیہ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

Feb 13, 2023 | 12:08:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کیارا  اور سدھارتھ کے ممبئی میں شاندار استقبالیہ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کےنوبیاہتا جوڑے کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے گزشتہ رات کو ممبئی میں شادی کی ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیاجس میں بالی ووڈ بی ٹاؤن کی کئی بڑی شخصیات نے اس موقع پر شرکت کی اور نئےجوڑے کو مبارکباد دی۔

 استقبالیہ کیلئے سدھارتھ نے جہاں سیاہ رنگ کے  کوٹ کا انتخاب کیا وہیں کیارا کا گاؤن اور گلے میں خوبصورت قیمتی ایمرالڈ کا نیکلس مہمانوں سمیت مداحوں کی توجہ کا مرکز بنارہا۔

کیارا نے اپنی شادی کے استقبالیے کیلئے روایتی دلہنوں کی طرح لہنگے کے بجائے انڈین اور ویسٹرن طرز پر تیار کیے گئے سفید اور سیاہ رنگ کے امتزاج سے تیار مونوکرام فرشی گاؤن کا انتخاب کیا، کیارا نے روایتی یا ہیوی ہیئر اسٹائلنگ کے بجائے لو  بن اور ہلکے نیچرل لک میک اپ کا انتخاب کیا۔پوری تقریب کے دوران سدھ اور کیارا نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔

دونوں کے خاندان کے افراد اور رشتہ داروں کے علاوہ، کاجول، اجے دیوگن، عالیہ بھٹ اور نیتو سنگھ کپور پارٹی میں شامل مہمانوں میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کیارا اور سدھارتھ ایک ساتھ نئی فلموں میں نظر آنے کیلئے تیار

عالیہ بھٹ بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی بار کسی تقریب میں نظر آئیں ۔موقع کی مناسبت کے لحاظ سے اداکارہ نے خوبصورت ساڑھی کاانتخاب کیا تھا۔

پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور اور ان کی اداکارہ بیوی ودیا بالن؛ اداکار ابھیشیک بچن، کرینہ کپور اور انوپم کھیر مہمانوں کی فہرست میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل