اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Feb 13, 2023 | 11:23:AM
اے این کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) انسداد منشیات فورس نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق شیخوپورہ موٹر وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 186 کلوگرام چرس اور 14 کلوگرام افیون برآمد کرلی گئی۔

ایک دوسری کارروائی میں زیرو لائن تورخم بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے 12 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکپتن، پولیس اور ایلیٹ فورس کا مشترکہ سرچ آپریشن، 17 مشکوک افراد گرفتار

اس کے علاوہ پاک افغان بارڈر پر تلاشی کے دوران ایک شخص سے پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 39 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ چمن میں ایک کارروائی کے دوران 6 ہزار لٹر سے زیادہ ممنوعہ کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔