پاکپتن: پولیس اور ایلیٹ فورس کا مشترکہ سرچ آپریشن، 17 مشکوک افراد گرفتار

Feb 13, 2023 | 11:00:AM
پاکپتن: پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 17 مشکوک افراد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکپتن کے گاؤں 81 ای بی میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے سرچ آپریشن کے دوران 17 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد گھروں کی چیکنگ کی گئی جبکہ آپریشن کے دوران 250 افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، مشکوک پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو زخمی

حکام نے مزید بتایا کہ حراست میں لیے گئے ملزمان سے 8 موٹر سائیکلیں، منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔