حرا مانی نے لتا منگیشکر کے مداحوں کے دل جیت لئے 

Feb 13, 2022 | 21:13:PM
اداکارہ حرامانی، خوبصورت آواز، لتا منگیشکر، خراج تحسین
کیپشن: اداکارہ حرامانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی خوبصورت آواز میں لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراجِ تحسین پیش کرکے گلوکارہ کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیوشیئر کی ہے، جس میں انہیں لتا جی کا مشہور گانا لگ جا گلے گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ آنجہانی لتا منگیشکر کی محبت بھری یاد میں!!انہوں نے لکھا کہ یہ آواز ہمیشہ زندہ رہے گی۔یہ گانا 1964میں فلم’وہ کون تھی‘ کےلئے راجہ مہدی علی خان نے لکھا اور اس کی موسیقی مدان موہن کوہلی نے ترتیب دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بشریٰ اور طوبیٰ کو طلاق ہو گئی۔۔عامر لیاقت نے حیران کن انکشاف کر دیا