پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دیدی

Feb 13, 2022 | 16:24:PM
پشاور زلمی ، ٹارگٹ
کیپشن: میچ کا منظر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیون کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیون کے دوسرے مرحلے کے میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ہیں، آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا،جس میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیدی،پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیا تھا،پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 193 رنز بنائے تھے ،194 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز6 وکٹ پر 138 رنز بنا سکی ۔
کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم59 ، کلارک 26 ، محمد نبی15 اورشرجیل خان نے 14 رنز بنائے ،پشاور زلمی کے سلمان ارشاد اور وہاب ریاض نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی پی ایس ایل سے دستبردار