حکومت پنجاب کا مری کیلئے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان

Dec 13, 2025 | 22:31:PM
حکومت پنجاب کا مری کیلئے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: سردی کی چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی)حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے تحت ملکہ کوہسار کی ضلعی انتظامیہ نے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

مری کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑی علاقوں مری اور کوٹلی ستیاں میں موسم سرما کی طویل چھٹیاں 22 دسمبر سے 7 مارچ تک ہوں گی۔

مری اور کوٹلی ستیاں کے لیے موسم سرما کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرکاری اور نجی پرائیویٹ اسکول، کالجز 9 مارچ  کو کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سکولوں کے سربراہان مڈٹرم کے امتحانات کی تکمیل یقینی بنائیں گے اور سرما کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی نتائج کا علان کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:طلاق کے بعد 90 دن کے اندر ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج