ائیرپورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کے بند دفتر سے لاش برآمد،موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

Dec 13, 2025 | 22:17:PM
  ائیرپورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کے بند دفتر سے لاش برآمد،موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)کراچی  ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل  کی چوتھی منزل پر غیر ملکی ایئر لائن ( تھائی ایئر) کے بند دفتر سے  لاش برآمد ۔ 
 ذرائع  کےمطابق لاش تھائی ایئر کے اسٹیشن منیجر عرفان بیگ کی ہے۔ لاش جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر تھائی ایئر کے بند دفتر سے ملی۔ لاش ایک دن پرانی ہے۔ مرزا عرفان بیگ کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ 
ذرائع  کا کہنا ہے کہ اسٹیشن منیجر کل رات سے لاپتہ تھے۔تھائی ایئر کے عملے نے آج شام پرواز کے وقت دفتر کھولا تو لاش برآمد ہوئی۔ تاہم موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ایئر پورٹ پر تعینات وفاقی محکمہ صحت کے ڈاکٹر نے  اسٹیشن منیجر  کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ ڈاکٹر محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق موت دل کا دورہ پڑنے سے ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گوجرانولہ اور لاہور میں چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے چالان ملنے پر شہریوں نےسر پکڑ لئے