صدر آصف زرداری سے گورنر سمیت دیگر رہنماؤں کی ملاقات،سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی۔
بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی،صدر مملکت سے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر، رکن قومی اسمبلی مخدوم مرتضیٰ محمود، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر عبد القادر شاہین، رکن پنجاب اسمبلی علمدار قریشی، ملک مظفر سمیت دیگر نے ملاقات کی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر مملکت کو پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔گورنر پنجاب سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آصف علی زرداری کو آگاہ کیا۔صدر مملکت نے گورنر پنجاب سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس کیلئے عمر کی حد کے حوالے اہم خبر