ملک بھر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑوں پرشدید سردی کی توقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) ملک بھرکے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی رہنے کی توقع ہے تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوااورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکاان ہے ۔
چترال ،دیر،سوات، کوہستان ،بٹگرام،باجوڑ،مہمند،کرم اور خیبر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ہے،سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،ساہیوال،ملتان،خانیوال،خانپور، کوٹ ادو،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں(درمیانی سے شدید) دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنےکی توقع ہے جبکہ شمالی اضلاع میں صبح، رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا ۔
سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور،لاڑکانہ،موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداور مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے : وزیراعظم