آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کر دیا، وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں۔ اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے۔ جو اضافی شرط نہیں بلکہ عملی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال کا بجٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نہیں بلکہ پالیسی ساز بنائے گا۔ ہر سیکٹر ایکسپورٹ کرے ہم خدمت کے لیے حاضر ہیں۔ اور فارمل سیکٹر نے کہا ہے کہ نان کمپلائنس سیکٹر کے پیچھے جائیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبے نے ملک کو لیڈ کرنا ہو گا۔ اور نوکریاں پیدا کرنا سرکار کا نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہے۔ این ایف سی کے 8 گروپ میں سے 2 وفاق اور 6 صوبوں کے پاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر کی طرح لاہور میں بھی ریسرچ سیل بنائیں گے۔ جبکہ قومی ایئر لائن کی نیلامی 23 دسمبر کو ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاکھوں روپے مالیت کے طوطے کو بچاتے ہوئے مالک خود کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا