صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہم ملکر حل کریں گے،خواجہ محمد آصف

Dec 13, 2025 | 17:15:PM
صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہم ملکر حل کریں گے،خواجہ محمد آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ہم ملکر حل کریں گے، ہمارے بزنس کے وسیع ہونے سے کاروباری مواقع میسر ہوں گے۔

سیالکوٹ میں صنعتکاروں کی تقریب میں  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےمیڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےکہا کہ آنے والے وقت میں ایمن آباد روڈ کاروبار کا مرکز بن جائے گا،رنگ روڈ چاروں تحصیلوں کو آپس میں جوڑے گی،

 ترقیاتی منصوبے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، شہر میں تمام سرکاری آفس اور جیل ایمن آباد روڈ پر منتقل ہو جائیں گے،دوسو ایکڑ کی اراضی حکومت نے خرید رکھی ہے،شہر کی ایسٹرن سائیڈ پر ویمن یونیورسٹی سمیت تمام سرکاری آفس موجود ہوں گے،ایسے منصوبے دیگر شہروں میں بھی ہونے چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان سرزمین سے دہشتگردی کے خطرات، ہمسایہ ممالک کل سر جوڑیں گے