ترکیب: آج ہی چکن چیز کڑاہی گھر پر بنا کر اس منفرد ڈش سے کھانے کا مزہ دوبالا کریں

Dec 13, 2025 | 15:23:PM
ترکیب: آج ہی چکن چیز کڑاہی گھر پر بنا کر اس منفرد ڈش سے کھانے کا مزہ دوبالا کریں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چکن  اولیو چیز کڑاہی ایک منفرد ڈش جو بچوں اور بڑوں میں یکساں طور پر پسند کی جاتی ہے، آج ہم آپ کو اس خاص پکوان کی ترکیب بتا رہے ہیں، ملاحظہ کیجئے۔

چکن چیز کڑاہی بنانے کیلئے درکار اجزا:

 چکن آدھا کلو، پیاز 2 عدد (سلائس کاٹ لیں)، لہسن ادرک کا پیسٹ آدھا چھوٹا چمچہ، دہی2؍ بڑے چمچے، ٹماٹر 2 عدد، سیاہ زیتون 8سے 10عدد، موزریلا چیز (سلائس) 3 سے4 عدد، ناریل کا پاؤڈر سجانے کے لئے، سفید مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، زیتون کا تیل حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ، لیموں کا رس ایک چھوٹا چمچہ۔

بنانے کا طریقہ:

 ایک کڑاہی لیں، اس میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکا سا فرائی کریں، اس کے بعد چکن اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر 2 منٹ پکائیں، پھر اس میں دہی، ٹماٹر، نمک، زیتون اور سفید مرچ پاؤڈر شامل کرکے درمیانی آنچ پر پکنے دیں، جب چکن گل جائے تو لیموں کا رس چھڑک کر چولہا بند کر دیں، اِسے سرونگ ڈش میں نکال کر ناریل کا پاؤڈر، سیاہ زیتون اور موزریلا چیز سلائس سے سجا کر گرم گرم پیش کریں۔