گھوڑے نے ایئر پورٹ حکام کی دوڑیں لگوا دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا میں ایک اصطبل سے بھاگے ہوئے ایک گھوڑے نے نیو یارک کے جے ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔
پورٹ اتھارٹی کے افسران اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے جب انہیں رپورٹ دی گئی کہ ایک گھوڑا ٹریفک کو چیرتا ہوا ایئر پورٹ کی جانب آرہا ہے۔
افسران کا کہنا تھا کہ گھوڑا ایکسپریس وے پر جانے سے پہلے ایئرپورٹ کی پراپرٹی سے ہوکر گزرا۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں مسٹر بیسٹ کی پہلی ویڈیو نے ریکارڈ توڑ دیا
نکولس ڈیلگاڈو کا کہنا تھا کہ پہلے وہ کنفیوژ تھے، انہیں لگا جیسے کوئی گھوڑے کی سواری کر رہا ہے، لیکن جب افسران نے اس کو ایئرپورٹ کے قریب دیکھا تو وہ بغیر زین کا ایک آزاد گھوڑا تھا۔
افسروں نے گھوڑے کو کنارے پر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگیا بعد ازاں گھوڑے کو بحفاظت اس اصلی جگہ تک پہنچا دیا گیا۔