ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی 

Dec 13, 2025 | 12:11:PM
ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پولیو کے خاتمے کےلیے رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم 15 دسمبر سے ملک بھر میں شروع ہوگی۔

21 دسمبر تک جاری رہنے والی مہم میں 4 کروڑ 55 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

شدید ترین موسمی حالات کے باوجود اس حوالے سے 4 لاکھ سے زائد پولیو فرنٹ لائن ورکرز پورے ملک میں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:IPL  کی بجائےPSL  ترجیح، انگلش کرکٹر حقیقت سامنے لے آئے

ترجمان انسداد پولیو پروگرام پاکستان ضیاء الرحمان کا کہنا ہے کہ اس سال سب سے زیادہ توجہ جنوبی خیبر پختونخوا اور کراچی پر دی جارہی ہے۔