رائیونڈ میں شہری کو چوری شدہ موٹر سائیکل کے ای چالان موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )رائیونڈ کے ایک شہری کو اپنی چوری شدہ موٹر سائیکل کے انوکھے ای چالان موصول ہوئے۔ شہری کی موٹر سائیکل فروری 2024 میں چوری ہوئی تھی اور اس پر مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پولیس اب تک موٹر سائیکل تلاش نہ کر سکی، مگر ای چالان گھر پہنچ گئے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شہری کو دوسرا ای چالان موصول ہوا، جس میں بتایا گیا کہ چوری شدہ موٹر سائیکل لاہور کی سڑکوں پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سپیشل فورسز کی کارروائی ، رپورٹ نے کھلبلی مچا دی
دوسری جانب لاہور میں ٹریفک اصلاحات نے شہری زندگی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ کے نتیجے میں صرف 12 روز میں مہلک حادثات کی شرح میں 47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی نے شہر میں ڈسپلن بہتر بنایا اور حادثات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کیا۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بغیر کسی تفریق کے کارروائی کی گئی اور 12 روز میں ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر چالان جاری کیے گئے۔ شہر بھر کے سگنلز پر میگا فون کے ذریعے آگاہی مہم بھی چلائی گئی تاکہ شہری قوانین کی پاسداری کریں۔ ڈاکٹر اطہر وحید نے شہریوں پر زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر مکمل عمل ہی حادثات سے محفوظ رہنے کا واحد راستہ ہے۔