ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، فضا بھی آلودہ، موٹروے بند 

Dec 13, 2025 | 08:48:AM
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، فضا بھی آلودہ، موٹروے بند 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹروے ایم ون رشکئی سے پشاور، ایم ٹو ہرن مینار سے ٹھوکرنیاز بیگ، ایم تھری فیض پور سے رجانہ، ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر اور روہڑی سے رحیم یار خان تک بند کردیا گیا۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند کی گئی ہے، موٹروے پولیس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں کی فضا انتہائی آلودہ ہے، فیصل آباد 574 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکی سپیشل فورسز کی کارروائی ، رپورٹ نے کھلبلی مچا دی

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ، لاہور 310 ایئر انڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 322 ریکارڈ، محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق حافظ آباد کا اے کیو آئی 380 ، مظفرگڑھ کا 372 ریکارڈ کیا گیا ہے۔