مدینہ منورہ کے سابق گورنرکو سول ایوارڈ ’ہلال پاکستان‘ سے نواز دیا گیا

Dec 13, 2023 | 21:10:PM
مدینہ منورہ کے سابق گورنرکو سول ایوارڈ ’ہلال پاکستان‘ سے نواز دیا گیا
کیپشن: مدینہ منورہ کے سابق گورنرکو سول ایوارڈ ’ہلال پاکستان‘ سے نواز دیا گیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مدینہ منورہ کے سابق گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کو حکومت پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ ’ہلال پاکستان‘ سے نوازا گیا.

مدینہ منورہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے شہزادہ فیصل بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز, عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

اس موقعہ پر پاکستانی سفیر احمد فاروق نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سابق گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ ’ہلال پاکستان‘ سے نوازا، جس پر شہزادہ فیصل بن سلمان نے حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔