پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان 

شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا

Dec 13, 2023 | 09:52:AM
پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا،آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب امکان ہے کہ اس میچ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے مقابلے کے لیے چار فاسٹ بولر اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

 علاوہ ازیں شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے،شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کےخلاف سیریز میں بھی قومی ٹیم کے نائب کپتان ہونگے۔