لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آگیا

Dec 13, 2023 | 09:29:AM
 لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)لاہورمیں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی،پاکستان دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 196  ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ 395 اے کیو آئی فیز 8ڈی ایچ اے میں ریکارڈ کیا گیا۔

ٹھوکر میں آلودگی کی شرح 217ریکارڈ کیا گیا، یو ایس قونصلیٹ 393  جبکہ جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح 208ریکارڈ کیا گیا،ملک بھر میں اے کیو آئی کے اعتبار سے لاہور 196 کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔

لاہور میں صبح کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہا ، دھند کی شدت میں کمی آنے لگی حد نگاہ بہتر ہو گئی ہے اور سرد ی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جبکہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور، چار مختلف مقامات پر آضافی عارضی ڈرائیونگ ٹیسٹ سینٹرز قائم

 محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا،ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔