جماعت اسلامی کے اہم رہنما گرفتار

Dec 13, 2022 | 18:42:PM
جماعت اسلامی, اہم رہنما, گرفتار
کیپشن: ایک شخص گرفتار ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰن کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر کو ڈھاکا میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا،پولیس نے جماعت اسلامی کے امیر پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی۔

ترجمان جماعت اسلامی بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر کی گرفتاری کا مقصد مخالفین کو کچلنا ہے،یہ پارٹی کے خلاف 15 سال سے جاری غیر منصفانہ جبر کی ایک اور کڑی ہے۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ روز وزیرِ اعظم بنگلا دیش کے خلاف مظاہروں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔