’مس امریکا‘ بننے والی پہلی مسلمان خاتون نے عیسائیت اختیار کرلی

Dec 13, 2021 | 21:54:PM
سابق، مس، امریکا ، ریما فقیہ 
کیپشن: سابق مس امریکا  ریما فقیہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مس امریکا کا ٹائٹل جیتنے والی مسلمان اداکارہ اور ماڈل نے اسلام چھوڑکر عیسائیت قبول کرلی ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ایک عیسائی ارب پتی موسیقار کے ساتھ شادی سے پہلے کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2010 میں مس امریکا بننے والی لبنانی نژاد ریما فقیہ نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ لبنان کے شہر بیروت کے ایک کیتھولک سکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں خانہ جنگی سے تنگ آکر ان کے والدین حسین اور نادیہ پورے خاندان سمیت امریکا منتقل ہوگئے۔ جہاں ریما کے والد نے ایک ریسٹورنٹ کھولا۔ ”کرسچن ٹوڈے“ کے مطابق ریما فقیہ نے گریجویشن ہنری فورڈ کمیونٹی کالج سے کیا اور مشی گن یونیورسٹی سے ماسٹرز معاشیات میں کیا۔ فقیہ نے 19 سال کی عمر میں پہلے مقابلہ حسن میں شرکت کی۔19 ستمبر 2009میں ”مس یو ایس اے“ مقابلہ میں حصہ لیا اور یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔

واضح رہے کہ فقیہ پہلی مسلمان خاتون تھی جس نے امریکا میں مقابلہ حسن جیتا۔ ان کے بارے میں یہ خبریں کچھ عرصے سے چل رہی تھیں کہ وہ اسلام چھوڑکر عیسائیت قبول کرنے والی ہیں۔ ”کرسچن ٹوڈے“ کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ایک ارب پتی عیسائی موسیقار کے ساتھ شادی سے پہلے کیا ہے۔ ریما فقیہ کئی تنازعات کا شکار بھی رہیں۔ خصوصاً ان کی انتہائی قابل اعتراض تصاویر نے ان کے لئے کئی بار مسائل کھڑے کئے۔

یہ بھی پڑھیں: کل نہیں آج۔۔روس ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر . پیوٹن