امریکا کی شام میں چھاتہ بردار کارروائی۔۔متعدد شہری اغوا۔۔3 شہری مارے گئے

Dec 13, 2021 | 19:50:PM
امریکہ, شام , چھاتہ بردار, کارروائی
کیپشن: امریکہ کی شام میں چھاتہ بردار کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فوج نے آج  شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں ایک بڑے پیمانے پر چھاتہ بردار کارروائی کرتے ہوئے  متعدد شہریوں کو اغوا  کرلیا۔ کارروائی میں3 شہری مارے گئے۔ 

العریبہ چینل نے شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوجیوں نے دیر الزور کے شہر البصیرہ میں متعدد شہریوں کو اغوا کر لیا۔ چھاتہ بردار کارروائی میں امریکی فوجیوں کو سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کی معاونت حاصل تھی۔ اس دوران اندھا دھند شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے 3 شہری ہلاک ہو گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب دیر الزور میں چھاتا بردار کارروائی میں 3 افراد کی ہلاکت اور دیگر متعدد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ المرصد کے مطابق یہ کارروائی داعش کے خلاف سرگرم بینن الاقوامی اتحاد نے کی۔المرصد نے مزید بتایا کہ چھاتا برداروں کے اتارے جانے کے بعد لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے اعلان کیا گیا کہ علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا کہ مطلوب افراد خود کو حوالے کر دیں۔

 یہ بھی پڑھیں: اہم خبر۔۔فیس بک اکاؤنٹ بازیاب کرنے کا نیا فیچر متعارف

شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹروں نے رواں ماہ 7 دسمبر کو بھی سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی معاونت سے دیر الزور کے قصبے الشحیل میں چھاتہ بردار کارروائی انجام دی تھی۔ اس دوران میں متعدد شہریوں کو حراست میں لے کر انہیں نامعلوم مقام کی طرف لے جایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  بالی ووڈ میں ہلچل۔۔ کرینہ کپور اور امرتا اروڑہ کو کورونا۔۔وجہ منظر عام پر آ گئی
ا