ایرانی وفد کا پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم اورنیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ایرانی وفد نے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سے ملاقات کی۔
ایرانی وفد نے قذافی سٹیڈیم، کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور تربیتی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں:ICC چیف کا دوطرفہ سیریز ختم کرنے پر زور
دورے کے موقع پر پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون پر اہم بات چیت ہوئی۔
دونوں فریقین نے ایرانی جونیئر اور سینئر ٹیموں کو پاکستانی کوچز کی جانب سے کوچنگ فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔