پاکستان اسپورٹس بورڈ میں پہلی خاتون ڈائریکٹر کا تقرر

Aug 13, 2025 | 22:43:PM
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں پہلی خاتون ڈائریکٹر کا تقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپورٹس بورڈ نے کوچنگ سینٹر کیلئے پہلی خاتون ڈائریکٹر کا تقرر کردیا۔

 نورش صباح پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی بی ایس 18 افسر ہیں اور اپنے کیریئر میں شاندار خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے بطور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور گوجرانوالہ اور بطور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد انتظامی معاملات میں اپنی بصیرت اور قابلیت کا لوہا منوایا۔

نورش صباح اب  نہ صرف اسپورٹس کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں بلکہ بطور خاتون لیڈر یہ پیغام بھی دے رہی ہیں کہ خواتین اگر مواقع اور اعتماد حاصل کریں تو وہ ہر سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نورش صباح کا کہنا تھا کہ اب پہلے وقت بدل چکاہے۔ پاکستانی خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کی ذمہ داریاں ملنے کے بعد احساس ہوا ہے کہ یہ کام کرنے کے لیے بہترین فیلڈ ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اس ٹیلنٹ کو بہترین سہولیات کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقع دینے کی ضرورت ہے۔

نورش صباح کا کہنا تھا کہ خاص طورپر ویمنز کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے پر بھرپور توجہ دیں تو بہت آگے جاسکتی ہیں۔ سرکار نے انفراسٹرکچر بنا رکھا ہے، اس کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ہم کھیل کے شعبے کو مزید بہتر بناسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات