یوم آزادی پر روس کےسفارت خانےکی جانب سےتمام پاکستانیوں کو مبارکباد

Aug 13, 2025 | 21:30:PM
یوم آزادی پر روس کےسفارت خانےکی جانب سےتمام پاکستانیوں کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس) پاکستان کے جشن آزادی پر روسی سفارتخانے نے خصوصی تہنیتی پیغام  جاری کیاہے جس میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شان دار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا ہے ۔

اسلام آباد میں روسی سفارت خانے سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے پاکستان نےآزادی کے بعد بہت سےشعبوں میں نمایاں ترقی کی ،  بین الاقوامی برادری میں اپنی پوزیشن مضبوط کی ،  خلائی تحقیق میں بھی پاکستان نےاپنا حصہ ڈالا،چیلنجزکےباوجود پاکستان قائداعظم اور اقبال کےاصولوں اور اپنی قومی اقدار و روایات پر کاربند ہے۔ 

پیغام میں کہا گیا ہے پاکستانی عوام بجا طور پر اپنے ملک پر فخر کر سکتے ہیں، اور روس  اپنے پاکستانی دوستوں کی کامیابی، خوشحالی، اور فلاح کا خواہاں ہے ۔ 

یہ  بھی پڑھیں : اسلام آباد میں یوم آزادی و معرکہ حق کی مرکزی تقریب،قومی اور غیر ملکی شخصیات کی شرکت