شاہ محمود قریشی کی 4مقدمات میں درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری 

Aug 13, 2025 | 18:42:PM
شاہ محمود قریشی کی 4مقدمات میں درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری 
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)سانحہ 9مئی کے چار مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

سانحہ نو مئی کے مقدمات میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست  پر سماعت ہوئی،نو مئی کے چار مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر سماعت  ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے  سماعت کی،عدالت نے ضمانتوں پر پراسکیوشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے پراسکیوشن کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ،عدالت نے ضمانتوں پر سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔ 

یادرہے کہ شاہ محمود قریشی9مئی کے تین مقدمات میں بری ہو چکے ہیں،دیگر مقدمات میں ضمانت منظور ہونے پر ان کی رہائی ہو سکی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے مغلپورہ اور  زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت دائر کر رکھی ہے  ۔شاہ محمود قریشی نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کا چاند کب نظر آنے کا امکان؟سپارکو کی اہم پیش گوئی