پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

Aug 13, 2025 | 14:06:PM
پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف)پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ہوگیا،عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کو درخواست پر21 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس خالد اسحاق نے محمد ایوب اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار کے مطابق پرائیویٹ سکول اپنی مرضی سے ہر سال فیسوں میں اضافہ کر رہے ہیں،قانونی طور پر سکولوں کو ایک سال میں پانچ فیصد اضافے کا حق ہے، لیکن پرائیویٹ سکولوں نے 42 فیصد تک فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل
 جسٹس خالد اسحاق نے استفسارکیاکہ فیسوں کے معاملے کو کون دیکھتا ہے؟وکیل درخواست گزارنے بتایاکہ ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی پرائیویٹ سکول کی فیسوں کی شکایت سنتی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کے سربراہ ہیں،اس پر جسٹس خالد اسحاق نے کہاکہ عدالت فیصلے کے لیے درخواست اتھارٹی کو بھجوا دیتی ہے۔