محکمہ زکوٰۃ و عشر نے مستحقین کیلئے زکوٰۃ اور گزارا الاؤنس جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ زکوٰۃ و عشر نے مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکوٰۃ اور گزارا الاؤنس جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار مستحقین کو فی کس 24 ہزار روپے گزارا الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔6 ہزار 700 نابینا افراد بھی اس امدادی رقم سے مستفید ہوں گے اور انہیں بھی فی کس 24 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
محکمہ زکوٰۃ نے سسٹم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 0326-9771000 جاری کی ہے،سیکرٹری زکوٰۃ عرفان سندھو خود شکایات سنیں گے اور ان پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’جشن آزادی کی خوشیاں‘‘مرغی کےگوشت کی نئی قیمت کیا؟