سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ڈالربھی سستا

Aug 13, 2025 | 10:34:AM
سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ڈالربھی سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر بھی گراوٹ کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 821 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 826 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیاجو بلند ترین سطح ہے۔
دوسری جانب روپےکے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 32 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بحریہ ٹاؤن جائیدادوں کی نیلامی:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی کیس سننے سے معذرت

واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر مسلسل سستا ہو رہا ہے جس سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کل یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے،اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج 14 اگست جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے بند رہے گی،انتظامیہ کی جانب سے تمام سرٹیفکیٹ ہولڈرز، بروکرز اور متعلقہ فریقین کو باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔