اس وقت پاک امریکہ تعلقات مثالی ہیں:اویس توحید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے سینئر تجزیہ کا ر اویس توحید نے کہا کہ جو تعلقات اس وقت پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہیں، ان کی ماضی سے مثال ملنا مشکل ہے۔
24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گو نج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کا ر اویس تو حید کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا تھا کہ 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں گرمجوشی نہیں رہے گی مگر ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت نے سب کچھ بدل دیا۔
پہلے پاکستان نے کابل ائیر پورٹ کے خود کش دھماکے میں مطلوب دہشتگرد کو امریکہ کے حوالے کیا جس سے امریکی صدر کافی خوش ہوئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے بعد کا میاب سفارتکاری اور بھارتی سفارتکاری کی کوئی ترکیب کامیاب نہیں ہوئی۔
پروگرام میں شریک بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر شازیہ انور نے کہا کہ ملکوں کے تعلقات میں بیانیہ اہم ہوتا ہے، پاکستان کا بیانیہ بہتر ہو نے کی وجہ سے اب ہم اپنی شرائط مذاکرات کی میز پر رکھ سکتے ہیں،انہوں نے بھی پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی تعریف کی۔
جبکہ پروگرام میں شریک دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر غضنفر علی کا کہنا تھا کہ پینٹا گون اور پاک آرمی کے تعلقات ہمیشہ بہتر رہے ہیں۔انہوں نے کہا اس وقت دنیا میں طاقت کے مراکز تبدیل ہو رہے ہیں اور بھارت نیٹ سیکیورٹی فراہم کرنے والا ملک نہیں رہا۔