جشن آزادی : مختلف مقامات پر شاندار آتشبازی کی تیاریاں

Aug 13, 2023 | 15:10:PM
جشن آزادی : مختلف مقامات پر شاندار آتشبازی کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جشن آزادی کے موقع پر لاھور کے مختلف مکامات پر   شاندار آتشبازی کی تیاریاں جاری ہیں جس میں لاہور کے گریٹر پارک جہاں  نامور گلوکار راحت فتح علی خان میوزیکل پروگرام میں فن کا مظاہرہ کریں گے ،  ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں بھی آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا۔

لاہور کے گریٹر پارک میں یوم آذادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں شاندار آتشبازی کی جائے گی اور دوسری جانب  نامور گلوکار راحت فتح علی خان میوزیکل پروگرام میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ککا کہنا تھا ہے کہ  گریٹر اقبال پارک میں رات 12 بجے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا، اور فائر ورکس کی تقریب 10 سے 15 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہوگی، جب کہ ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں بھی آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا۔

ضرور پڑھیں:نگران وزیراعظم کی تقرری پر تنازعہ،اہم شخصیت نے نواز شریف کو خط لکھ دیا

کمشنر لاہور  کا مزید کہنا تھا  کہ 14 اگست کی صبح حضوری باغ میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب ہوگی، جس میں نگراں وزیر اعلی محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے۔ 14 اگست کی شام نشتر کمپلیکس میں جشن آزادی میگا میوزیکل پروگرام ہوگا، اور دنیا موسیقی کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان جشن آزادی میوزیکل پروگرام میں فن کا مظاہرہ کریں گے، شہریوں کیلیے میوزیکل پروگرام میں انٹری اوپن ہے۔