بیٹی کا اپنی شادی پر والد کیساتھ ڈانس، دلکش ویڈیو وائرل 

Aug 13, 2023 | 10:18:AM
 سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں دولہا دلہن کو ایک ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم کچھ  ہی لوگ ہوتے ہیں جو اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنے تہوار کو خوشگوار  بناتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن کو اپنی شادی پر والد کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  شادی ایک ایسا تہوار ہے جسے ہر کوئی یادگار بنانا چاہتا ہے تاہم کچھ  ہی لوگ ہوتے ہیں جو اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہیں،سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں دولہا دلہن کو ایک ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ایسی ہی ایک دلکش  ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن شادی پر  دولہے کی بجائے والد کے ساتھ ڈانس  کر رہی ہے ۔ 

ان دنوں ہر طرف سوشل میڈیا کا دور ہے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں راتوں رات کوئی بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے اور صارفین کی توجہ اپنی طرف  کر لیتا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں بیٹی اپنی شادی کے دن والد کے ساتھ بالی ووڈ کے مقبول گانے پر رقص کررہی ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دلہن شادی کی تقریب کے لئے سجائےہوئے سٹیج پر اپنے والد کے ہمراہ مشہور گانے ’’تیرا یار ہوں میں‘‘ پر رقص کر رہی ہیں۔  ٹریک کی دلکش  دھنوں  پر باپ بیٹی جھوم رہے ہیں اور ان کی کیمسٹری اور خوبصورتی اس رقص میں نمایاں تھی۔ 

مزید پڑھیں:  شازیل شوکت کی بلیک ساڑھی پہنے بے باک ویڈیو وائرل، صارفین آگ بگولہ ہو گئے

انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد اس ویڈیو کو مجموعی طور پر ہزاروں لوگ اب تک دیکھ چکے ہیں جبکہ انسٹاگرام صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔