با لی وڈ کامیڈین جو نی لیور کا اداکارہ صا حبہ اور ریمبو کیلئے تعریف بھر ا ویڈ یو پیغا م

Aug 13, 2021 | 23:34:PM
با لی وڈ کامیڈین جو نی لیور کا اداکارہ صا حبہ اور ریمبو کیلئے تعریف بھر ا ویڈ یو پیغا م
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ کامیڈین جونی لیور نہ صرف بھا رت بلکہ پاکستان میں بھی جا نےجا تے ہیں۔انہو ں نے فلموں میں زیا دہ تر کا میڈی کردا ر کئے۔اب جو نی لیو ر نے پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے لیے سرحد پار سے پیغام بھیجا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ صاحبہ ریمبونے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ بالی وڈ کے مزاحیہ اداکار جونی لیور نے ان کے لیے ویڈیو پیغام بھیجا جس میں اداکارہ صاحبہ اور ان کے شوہر افضل خان عرف ریمبو کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’صاحبہ بھابھی سلام وعلیکم ’بکراعید قصائی2‘ ٹیلی فلم ہم نے دیکھی بہت اچھی فلم ہے اس فلم کو میں نے اور میری فیملی نے بہت انجوائے کیا۔
جونی لیور نے ٹیلی فلم میں صاحبہ اور ریمبو سمیت تمام فنکاروں کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا  فلم میں آپ کا اور ریمبو بھائی کا کام بہت اچھا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے صاحبہ کے یوٹیوب چینل کی بھی تعریف کی‘‘۔ ویڈیو کے آخر میں جونی لیور نے اداکارہ صاحبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

یہ بھی پڑھیں:ادا کا ر سنیل شیٹھی نے بیٹی کے بو ائے فرینڈ کی سنچری پر ٹو یٹ میں مسلمانوں کی دل آزاری کر دی