ادا کا ر سنیل شیٹھی نے بیٹی کے بو ائے فرینڈ کی سنچری پر ٹو یٹ میں مسلمانوں کی دل آزاری کر دی

Aug 13, 2021 | 22:35:PM
ادا کا ر سنیل شیٹھی نے بیٹی کے بو ائے فرینڈ کی سنچری پر ٹو یٹ میں مسلمانوں کی دل آزاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے کئی  بالی وڈ فلموں میں کا م  کر کے اپنے فن کا لو ہا منوا یا ۔ان کے مدا ح نہ صرف بھارت بلکہ پا کستان میں بھی ہیں۔مگر حیر ت کی با ت ہے کہ اپنی بیٹی اتھیا شیٹھی کے بوائے فرینڈ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول کی سنچری پر  تعریف کے لیے ایسے الفاظ ا ستعمال کیے کہ مسلمانوں  کی دل آزاری کر دی ۔

تفصیلا  ت کے مطابق 11اگست کو سنیل شیٹھی کی سالگرہ تھی اور وہ 60برس کے ہوگئے ۔اس موقع پر کے ایل راہول نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سنچری سکور کی جس پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنیل شیٹھی نے کے ایل راہول کو مبارکباد دیتے ہو کہا کہ ”کرکٹ کے مکہ میں 100! مبارک ہو اور خدا بھلا کرے بابا“۔

یا د رہے کہ سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹی نے بھی راہول کی وہی ویڈیو اپنے انسٹاگرام سٹوریز پر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تر کی میں ہنی مو ن کے دوران حریم شا ہ کا نیا رو پ۔۔ویڈیو منظر عا م پر آگئی