کے پی ایل ۔۔مظفر آباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ نے بھی سنچری داغ دی

Aug 13, 2021 | 18:28:PM
کے پی ایل ۔۔مظفر آباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ نے بھی سنچری داغ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کشمیر پریمئیر لیگ کے مظفر آباد سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ نے بھی سنچری داغ دی۔

تفصیلات کے مطابق اب تک ایونٹ میں ایک ہیٹ ٹرک اور دو سنچریاں سکور کی جاچکی ہیں جبکہ کئی میچز سنسنی خیز ثابت ہوئے۔محمد حفیظ کے پی ایل میں سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ایونٹ کی دونوں سنچریاں مظفر آباد ٹائیگرز کے کھلاڑیوں نے بنا ئی  ہیں۔ اس سے قبل مظفر آباد ٹائیگرز ہی کے ذیشان اشرف نے سنچری سکور کی تھی۔محمد حفیظ نے 49 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی ڈانس ویڈیو وائرل ۔۔ صا رفین کی تنقید ۔۔کچھ نے تعریف بھی کی