جعلی ویکسین کارڈ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش

Aug 13, 2021 | 00:00:AM
جعلی ویکسین کارڈ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ حکومت نے جعلی ویکسین کارڈ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو خط لکھا، جس میں جعلی ویکسی نیشن کارڈ یا سرٹیفکیٹ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق جعلی ویکسی نیشن کارڈ بنانے کے معاملے پر 36 افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر دینے کا اعتراف کیا۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ جعلی ویکسین کارڈ بنانے والوں پر وبائی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، این سی او سی اب وفاقی حکومت سے درخواست کر کے ملزمان کے شناختی کارڈ بلا ک کروائے۔
واضح رہے کہ کرونا ویکسین لگوائے بغیر شہریوں کو سرٹیفکیٹ جاری کروانے یا جعلی بنا کر دینے کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کیں اور گروہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغانستان میں ویزا آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا