رانا عمران منج پر بے بنیاد الزامات، ملزم فراز عدیم 17اپریل کو طلب

Apr 13, 2026 | 18:12:PM
رانا عمران منج پر بے بنیاد الزامات، ملزم فراز عدیم 17اپریل کو طلب
کیپشن: رانا عمران منج،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)سینئر رہنما مسلم لیگ  نون رانا عمران منج پر سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات پر ابتدائی  انکوائری شروع  ہو گئی۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی  نے ملزم فراز عدیم کو 17اپریل کو طلب کرلیا ۔نیشنل سائبر  کرائم ایجنسی نے ملزم فراز عدیم کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا ۔

لیگی رہنمارانا عمران منج نے سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگانےپر کارروائی کی درخواست دی تھی ۔سب انسپکٹر سائبر کرائم رپورٹنگ نبیل حسین نے نوٹس جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آندھی، طوفان اور موسلا دھار بارشیں ،  این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری